ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار

ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار

دبئی: ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی بادشاہت بدستور برقرار ہے، بیٹسمین رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بابر اعظم اور بولرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس کی 11 درجے لمبی جست نے فخرزمان کو ایک درجہ نیچے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا۔ بولنگ چارٹ میں فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 2-1 سے کامیابی کے بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان ٹیم بدستور نمبر ون پوزیشن پر فائز ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے،آسٹریلیا چوتھے اورجنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ چھٹی سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش موجود ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*