ٹھٹھہ،ساحلی علاقے بوھارا میں100 سے زائد زائرین کی کشتی الٹ گئی،10افراد جاں بحق

ٹھٹھہ،ساحلی علاقے بوھارا میں100 سے زائد زائرین کی کشتی الٹ گئی،10افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ گئی جس میں 10افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موھارا میں زائرین کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کے لیے جارہی تھی جس کے لیے وہ کشتی میں سوار ہوئے تاہم عدم توازن اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی جس سے 100 زائرین پانی میں ڈوب گئے۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریباً 200 افراد کی گنجائش ہے لیکن کنارے پر تیز ہوا اور مسافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی۔حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبے اور پولیس نے حادثے میں 10 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*