پاناما اور جعلی اکاؤنٹس جےآئی ٹی رپورٹس ریاستوں کی ناکامی کی ‘کیس اسٹڈی’ ہیں، عمران خان

پاناما اور جعلی اکاؤنٹس جےآئی ٹی رپورٹس ریاستوں کی ناکامی کی ‘کیس اسٹڈی’ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک ‘کیس اسٹڈی’ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، ‘پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں’۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ‘جس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے’۔

وزیراعظم نے مزید لکھا، ‘مجھے ان لوگوں پر حیرت ہے، جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی ان کا دفاع کر رہے ہیں’۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*