پاکستانی کی معروف اداکاراصبا قمر کی پہلی بھارتی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

پاکستانی کی معروف اداکاراصبا قمر کی پہلی بھارتی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

پاکستان میں اپنے جلوے دکھانے کے بعد صبا قمر بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کاپوسٹر جاری کردیا جس میں دونوں کو سائیکل رکشہ میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ اداکارعرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز کریں گی اورعرفان خان نے فلم’’ہندی میڈیم‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں صبا قمر ان کے ساتھ سائیکل رکشہ پر سوار ہیں اور شرماتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔دوسری جانب ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور پروڈیوسرایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد صبا قمر کی فلم کی کاسٹ سے علیحدہ ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں  لیکن اب فلم کا پوسٹر جاری ہونے کے بعد ایسی تمام خبریں بھی دم توڑ گئی ہیں۔صبا قمر اور عرفان خان کی فلم رومانوی اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ساکیت چوہدری نے سر انجام دیئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*