پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے خوش خبری ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے خوش خبری ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کرا چی : حکومت نے  پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو خوشخبری سنا دی ،عید سے پہلے دو ماہ کی تنخواہ ملے گی۔ دو ماہ کی تنخواہ کیلیے 76کروڈ روپے فوری جا ری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطورچیرمین ای سی سی کے تنخواہوں کی منظوری دی ہے۔عیدالاضحیٰ سے پہلے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے نوٹیفیکشن جا ری کر دیا گیا ہے۔پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے حکا م کے مطابق ملازمین کو5 ماہ کے قریب تنخواہوں میں سے2ماہ کی تنخواہیں دی جائیں گی۔جبکہ پاکستان اسٹیل کے تقریباً ساڑھے 12ہزار ملازمین کو منگل تک سیلری سلپ مہیا کر دی جائے گی۔ جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دو ماہ کی تنخواہ کی مد میں76کروڈ روپے جا ری کر نے کی ہدایت جا ری کر دی گئی ہے۔

ہر جگہ ہر وقت باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں

WWW.7NEWSPK.TV  

7NEWSPK

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*