پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میلبرن دوسرا ٹیسٹ پہلے دن کا کھیل ختم

Pakistan cricketer Azhar Ali raises plays a shot during the fourth day of the second Test match between Sri Lanka and Pakistan at the P. Sara Oval Cricket Stadium in Colombo on June 28, 2015.  AFP PHOTO / LAKRUWAN WANNIARACHCHI        (Photo credit should read LAKRUWAN WANNIARACHCHI/AFP/Getty Images)

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام  پر چار وکٹ کے نقصا ن پر 142رنز بنالیے ۔کھیل کے اختتام پر اظہرعلی 66 اور اسد شفیق چار رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں راحت علی کی جگہ سہیل خان کو  ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اظہرعلی اور سمیع اسلم نے اپنے مخصوص دفاعی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 11 اووروں میں 18رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب نیتھن لائن نے سمیع اسلم کو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ سمیع اسلم نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو رنز بنائے۔کھانے کے وقفے سے قبل آخری گیند پر پاکستان کو 60 کے اسکور پر بابراعظم کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔وہ تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر سلپ میں اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔دوسرے سیشن میں جیکسن برڈ نے یونس خان اور مصباح الحق کی قیمتی وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔کپتان مصباح الحق جو ان دنوں بڑے اسکور کی تگ ودو میں ہیں، لائن کو ایک چھکا اور پھر جیکسن برڈ کو ایک چوکا لگایا تاہم وہ اس کے بعد 11 کے انفرادی اسکور پر شارٹ لیگ پر میڈنسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 125 رنز پر گری۔اظہرعلی اس طرح اپنی 25ویں نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔جب کھیل رکا تو وہ 66 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ان کے ساتھ اسد شفیق چار رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔اظہرعلی نے اپنی اننگز کے دوران 2016 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ وہ پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنھوں نے کلینڈر سال میں ہزار رنز بنائے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*