پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے، علی ظفر

پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے، علی ظفر

لاہور: علی ظفر نے کہا ہے کہ میری فلم ’ طیفا ان ٹربل‘20جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے 25ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہوئےعلی ظفر نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جو’ فجی، زیمبیا، سنگار پور، یوگنڈا اور روس سمیت بہت سے ممالک میں ریلیز ہوگی جبکہ ترکی میں معاملات طے ہونے کے بعد سعودی عرب میں اسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے۔ اس موقع پراداکارہ مایا علی، نیئراعجاز، سیمی راحیل اوراحمد بلال موجود تھے۔ اداکارہ مایا علی نے کہا کہ علی ظفر کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا اور میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں پہلی فلم ہی علی ظفر کے ساتھ کروں گی۔ سیمی راحیل نے کہا کہ سینما انڈسٹری میں ایک انقلاب آگیا ہے پاکستان میں سو سے زائد سنیما ہال موجود ہیں۔جہاں فلمیں لگائی جاتی ہیں لیکن ہمیں مزید سینماگھروںکی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*