پا کستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، بھارت طاقت کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا :صدر عارف علوی

پا کستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، بھارت طاقت کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا :صدر عارف علوی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا،پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج اتاری تھی اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے ، اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پر مظالم دستاویز ی شکل میں موجود ہیں ۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوطاقت کے بل پر نہیں دبا سکتا ، پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق کشمیریوں کے حق رائے دہی کی مکمل حمایت کرتاہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو فوجیں اتار کر طاقت کے بل پر کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا ، بھارتی جبر وتسلط کے خلاف دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*