پرویز مشرف، طاہرالقادری کو میڈیا میں نہ آنے دیا جائے، پٹیشن دائر

پرویز مشرف، طاہرالقادری کو میڈیا میں نہ آنے دیا جائے، پٹیشن دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مختلف کیسز میں اشتہاری قرار دیے جانے کے باعث ان پر میڈیا میں آنے پر پابندی لگائی جائے۔لیفٹننٹ (ر) کرنل انعام الرحمٰن کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق میں شہریوں کو جمہوری نظام کے خلاف بھڑکانا جرم ہے اور یہ دونوں افراد اس جرم کے مرتکب ہیں۔پٹیشن میں سیکریٹری اطلاعات، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری (پیمرا)، پرویز مشرف اور طاہرالقادری کو جواب دہندگان کے طور پر نامزد کیا گیا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف پر غداری، عدلیہ پر حملے کا مقدمہ درج ہے جبکہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*