پنجاب اسمبلی یاقومی اسمبلی میں بیٹھنے کافیصلہ وقت آنے پرکروں گی، مریم نواز

پنجاب اسمبلی یاقومی اسمبلی میں بیٹھنے کافیصلہ وقت آنے پرکروں گی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ملک ، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں،اللہ سے دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم میں ہمیں کامیاب کرے ۔ مریم نوازاپنے کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کیلئے ایوان عدل روانگی سے 4 بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ،اس موقع پرنجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈکٹیٹر اورنواز شریف کے درمیان فرق رکھا جا رہا ہے ، ڈکٹیٹر کو آزادی دی جارہی ہے ، عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی یاقومی اسمبلی میں بیٹھنے کافیصلہ وقت آنے پرکروں گی ، ووٹ کی عزت کا وقت آگیا ہے ، کامیابی قریب ہے ،لیگی رہنما کا کہناتھا کہ پاکستان جاگ اٹھا ہے ، عوام باشعور ہو گئے ہیں،انتخابات ملتوی کرنے یاچالیں چلنے کا وقت گزر گیا ہے،اللہ تعالی ملک کو بیماریوں سے بچائے ۔ مریم نوازنے کہا کہ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں ، ابھی نہیں تو کبھی نہیں،مسلم لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے سوا گزارہ ممکن نہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*