پنجاب میں دھند کا سلسلہ جاری، موٹروے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں دھند کا سلسلہ جاری، موٹروے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم تھری اور ایم فور کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور فیصل آباد سے گوجرہ تک شدید دھند ہے۔ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم تھری اور فیصل آباد تا گوجرہ ایم فور کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر پتوکی، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*