پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرارہے۔ حدنگاہ میں واضح کمی کے باعث موٹروے کے متعدد سیکٹرز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ قومی شاہراوں پر دھند کے باعث حد نگاہ بے حد کم ہو گئی ہے۔ موٹروے کے مختلف سیکشنز حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیئےگئے ہیں۔ مراکہ لاہور سے پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، ایم ٹو موٹروے انٹرچینج سے لاہور، گوجرہ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کا داخلہ بندکردیا گیا۔ قومی شاہراہ ٹنڈو مستی سے روہڑی ٹال پلازہ تک دھند کے باعث حد نگاہ چالیس میٹر تک رہ گئی۔ جی روڈ کھاریاں سے کالا شاہ کاکو تک شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے سے حد نگاہ صفر میٹر رہ گئی۔ دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث فضائی اور زمینی راستے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازوں کی منزل تبدیل کرکے کراچی اور فیصل آباد ائیرپورٹ کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی شدید دھند پڑنے کے سبب اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ انکوائری آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ دھند ختم اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بارے میں صبح دس بجے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ شہری موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی اور معلومات کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*