پنک ڈے، کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈجمع کرنے کی مہم

پنک ڈے، کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈجمع کرنے کی مہم

میک فاؤنڈیشن کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پنک ڈے منایا گیا۔پنک ڈے کا مقصد میگرا فاؤنڈیشن کے لئےعطیات جمع کرنا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے سڈنی ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پنک کیپس دی گئی تھیں ۔سڈنی میں آج کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا لیکن اس کے باوجود شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈم کا رخ کیا۔کسی نے پنک چھتری ہاتھ میں تھامے رکھی تو کوئی پنک ٹی شرٹ میں اسٹیڈیم پہنچا ۔کمنٹیٹرز بھی گلابی کپڑوں میں ملبوس ہیں ۔وکٹ کے دونوں اطراف بھی گلابی رنگ کے اسٹمپس لگائے ۔پنک ڈے ٹیسٹ اب سال نو پر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کی روایت بن گئی ہے جس کا مقصد میگرا فاؤنڈیشن کے لئےعطیات جمع کرنا ہے۔ میگرا فاونڈیشن سابق فاسٹ بولر گلین میگرا کی اہلیہ کے کینسر سے انتقال کے بعد بنائی گئی ۔پنک ٹیسٹ سے تین لاکھ نوے ہزار ڈالرز جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*