پیراگون تو ابتدا ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، فیاض الحسن

پیراگون تو ابتدا ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، فیاض الحسن

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیراگون تو ابتدا ہے آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، آشیانہ پر سرکار نے اربوں روپے لگادئیے ایک اینٹ تک نہ لگی۔

انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے سن رہے تھے یہ جھکنے والے نہیں، ایک پھنسنے لگتا ہے تو دوسرا اسے پتلی گلی سے بھاگنے دیتا تھا، اب وہ دور گزر گیا، کرپشن کرنے والوں کی پکڑ ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2001 میں نواز شریف، شہباز شریف بکتر بند میں جاتے تھے، دونوں بھائی بکتر بند میں چکرر لگارہے تھے تو ان کا کاروبار ہورہا تھا، طیارہ سازش کیس کے فیصلے کے وقت سعد رفیق کاروبار چلا رہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق قیصر امین بٹ نے بہت کچھ بتادیا ہے، سعد رفیق، سلمان رفیق لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے وزیراعظم کی قیادت میں اچھا کام کررہے ہیں، سسٹم میں کچھ خرابیاں ہیں، معاملات کو تیزی سے چلنا چاہئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*