پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے غلط ٹوئٹ پر معذرت کرلی

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے غلط ٹوئٹ پر معذرت کرلی

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا جب کہ ٹوئٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔

شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہےکہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پر ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ غیر مصدقہ ٹوئٹ پر شہرام ترکئی کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*