چیف سلیکٹر انضمام الحق اور محمد یوسف کرکٹ کی محبت میں کینیڈا پہنچ گئے

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور محمد یوسف کرکٹ کی محبت میں کینیڈا پہنچ گئے

ٹورنٹو : چیف سلیکٹر انضمام الحق اور محمد یوسف کرکٹ کی محبت میں کینیڈا پہنچ گئے، کینیڈا کے شہر ریجائنہ میں پاکستان کینیڈا کلچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ انڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں انضمام الحق اور محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر خوشی ہوئی۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انہیں نوجوانوں میں کرکٹ کا جذبہ دیکھ خوشی ہوئی اور وہ یہاں اتنی دور کرکٹ کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا دنیا میں جہا ں بھی جائیں ،کرکٹ کے متوالے ضرور ملتے ہیں اور مداحوں سے محبت بھی ملتی ہے ۔اس موقع پر دونوں لیجنڈز نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کھلاڑ یوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*