کراچی سرکلر ریلوے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، عمران اسماعیل

کراچی سرکلر ریلوے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، عمران اسماعیل

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی پالیسی نہیں ہے۔ عمران اسماعیل نے کراچی مبر آف کامرس میں تاجروصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جبکہ لانڈھی سے کینٹ اسٹیشن کے لیے مین لائن پر لوکل ریل سروس بھی بحال کردی جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اس ضمن تفصیلی بات چیت ہوگئی ہے جو16 اکتوبرکو کراچی پہنچیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق میں کراچی کی بھرپور نمائندگی ہے۔ صدرمملکت اور گورنر کے علاوہ 4وزرا وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔انھوں نے بزنس اینڈ گورنر لائژن کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبرمیراگھر ہے جہاں سے میں نے سیاست کا آغاز کیامنیجنگ کمیٹی کے رکن کے علاوہ مختلف کمیٹیوں میں شامل رہا۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر واٹرڈی سیلینیشن پلانٹ لگایا جائے گا جبکہ ناردرن بائی پاس کو 6  رویہ کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*