کراچی: عمران خان نے کراچی سپر ہائی وے پر شوکت خانم اسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: عمران خان نے کراچی سپر ہائی وے پر شوکت خانم  اسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا

اپنے خطاب میں عمران خان نے بتایاکہ کینسر اسپتال چلانے میں بھاری اخراجات آتے ہیں۔عمران خان کاکہناتھاکہ کینسر کا علاج ایک کروڑ روپے تک چلا جاتا ہے۔ستر کروڑ روپے کا اسپتال بنانا بہت مشکل کام تھا۔عمران خان کاکہنا تھاکہ جن کے پاس جتنا زیادہ پیسہ تھا، اتنے دل چھوٹے تھے۔انھوں نے مزید بتایاکہ امیر ترین لوگوں نے صرف حوصلہ دیا۔اسپتال کیلئے پیسہ مجھے اصل میں بچوں نے دیا۔ عمران خان نے اعلان کیاکہ شوکت خانم اسپتال کراچی 2019 میں مکمل ہوجائےگا۔ انھوں نے کہاکہ جب بھی بڑا کام کرنے جائیں، کشتیاں جلا کر جائیں۔انسان تو ہوتا ہی سیاسی ہے۔عمران خان نے مزید کہاکہ شوکت خانم اسپتال میں  75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے۔انسان صرف کوشش کرتا ہے،اللہ کامیابی دیتا ہے۔لاہور اسپتال کا چار ارب روپے خسارہ ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*