کراچی میں نئی امریکی خاتون قونصل جنرل تعینات

کراچی میں نئی امریکی خاتون قونصل جنرل تعینات

کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر نے اپنے عہدے کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔جواین ویگنر نے سینٹ لوئی یونیورسٹی آف لاء سے قانون میں ڈاکٹریٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج سے نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ویگنر واشنگٹن میں امریکا کے لیے نئے سفارت کاروں کا انتخاب کرنے والے بورڈ آف ایگزامنرز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کا شمار فارن سروس کے سینئر اراکین میں ہوتا ہے۔ جواین ویگنر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی معاون رابطہ کار رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان سے متعلق امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر، کابل میں امریکی سفارت خانے میں سیاسی و عسکری امور کی ڈپٹی کونسلر اور برونڈی میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی رہ چکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*