کراچی میں پیپلزپارٹی کومضبوط کرینگے،سعید غنی

کراچی میں پیپلزپارٹی کومضبوط کرینگے،سعید غنی

ایم کیوایم،پی ٹی آئی، پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹرسعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں گے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر سینیٹرسعید غنی نے راشد ربانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں ن لیگ اور ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت میں سامنے آئے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*