کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا ہے ،نوازشریف

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا ہے ،نوازشریف

اسلام آباد نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس فیصلہ سنانے جارہی ہے اور اس موقع پر نوازشریف عباس آفریدی کے گھر پر موجود جہاں وہ وکلاءسے مشاورت کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے رہنماﺅں سے بھی گفتگو کی ۔
نوازشریف نے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے ، میرا ضمیر مطمئن ہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سر جھکانا پڑے ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ایماندار سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے جبکہ کیس میں کچھ نہیں ہے اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے ۔
ان کا کہناتھا کہ ایک بار پھر پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے،موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*