کوئٹہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکہ ، 6اہلکار زخمی

کوئٹہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکہ ، 6اہلکار زخمی

کوئٹہ کےنواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکاکوئٹہ کےنواحی علاقے مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کےقریب ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکاخیز مواد سڑک کنارے نصب کیاہواتھا،جو کہ زوردار آواز سے اس وقت پھٹ گیا جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔دھماکے میں چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکاریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیاگیا، جس میں 8سے 10کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*