گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم اور سمارٹ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں ،عثمان بزدار

گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم اور سمارٹ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں ،عثمان بزدار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم اور سمارٹ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار صحافیوں کے ساتھ گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے وزیراعلیٰ سے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی کے بینظیر ہسپتال سے استعفیٰ پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ڈاکٹر نے ایم ایس کو استعفیٰ دیا ہے مجھے نہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر کارڈ جاری ہوگا ، رجسٹریشن کارڈ سے جعلسازی کا خاتمہ ہو سکے گا ۔ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ کوئی غیر قانونی کام نہ ہو گا اور نہ کسی کو کرنے دیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم حکومتی اداروں کومضبوط بنائیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*