گوگل پر شریکِ حیات کی جاسوسی کرنے والی ایپس برائے فروخت

گوگل پر شریکِ حیات کی جاسوسی کرنے والی ایپس برائے فروخت

لندن: ایپل اور گوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی ایپس موجود ہیں جن سے آپ اپنے بچوں اور شریکِ حیات کے اسمارٹ فون کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔ گھریلو تشدد روکنے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان ایپس کے پھیلاؤ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان میں سے بعض ایپ تو صرف فون کی سرگرمی اور جگہ کو نوٹ کرتی ہیں لیکن کچھ بدنام ایپس نہ صرف کال ریکارڈ کرنے، ٹیکسٹ معلوم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سرگرمی بھی نوٹ کرسکتی ہیں۔ یہ ایپ براؤزنگ ہسٹری کا بھی پتا لگاسکتی ہیں۔
ان میں سے ایک ایپ کا نام ایم اسپائی (mSpy) ہے جس کی قیمت پاکستانی 26 ہزار روپے (149.99 برطانوی پاؤنڈ) سالانہ ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے بچوں کی فون سرگرمی کو نوٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جس میں وہ بچے کے ٹیکسٹ پیغامات، کال، جی پی ایس محلِ وقوع ، واٹس ایپ اور دیگر سرگرمیوں کو نوٹ کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*