گوگل کا مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ پرزبردست خراج تحسین

گوگل کا مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ پرزبردست خراج تحسین

لاہور: گوگل نے اردو کے عظیم شاعرمرزااسداللہ خان غالب کی 220 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل متعارف کرادیا۔مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ مرزا غالب کی13 سال کی عمرمیں امرا بیگم سے شادی ہو گئی جس کے بعد انھوں نے اپنے آبائی شہرکو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب 15 فروری 1869 کو دہلی میں جہان فانی سے کوچ کرگئے، لیکن جب تک اردو زندہ ہے ان کا نام بھی جاوداں رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*