گھریلو ملازمہ تشدد کیس:ایڈیشنل سیشن جج تحریری جواب جمع کرائینگے

گھریلو ملازمہ تشدد کیس:ایڈیشنل سیشن جج تحریری جواب جمع کرائینگے

اسلام آباد میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اوران کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری جاری ہے۔انکوائری افسر رجسٹرار ہائی کورٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان نے الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم انہیں تحریری جواب جمع کرانے کے لیے آج رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کررکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*