ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے : خورشید شاہ

ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے : خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کا جوڈیشل ٹرائل سے پہلے میڈیا ٹرائل شروع کر دیا جاتا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کی ضمانت میں توسیع کے لیے کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موعق پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، غلط باتیں گھڑی جا رہی ہیں۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عدالتی پابندی کے باوجود زیر التوا کیسز پر تبصرہ ہوتا ہے، وقتاً فوقتاً جے آئی ٹی رپورٹ لیک کی جاتی رہی ہے، جبکہ پیمرا خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ کے اچھے اور برے فیصلے بھی دیکھے ہیں، ہم نے آمروں کے تجربے کیے،فرد واحد کے تجربے کیے، جسٹس منیر سے لے کر جسٹس ثاقب نثار تک سارے ججوں کو دیکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جسٹس افتخار چوہدری کو بھی دیکھا جنہوں نے وردی میں ڈکٹیٹر کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*