ہمارے خلاف ایک اورغیراعلانیہ جنگ شروع کی جاچکی ،آرمی چیف

ہمارے خلاف ایک اورغیراعلانیہ جنگ شروع کی جاچکی ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ایک اورغیراعلانیہ جنگ شروع کی جاچکی ہے،نئے خطرات اپنے ہی لوگوں کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈکا انعقاد کیاگیا جس کے آرمی چیف مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیول اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمارے خلاف ایک اورغیراعلانیہ جنگ شروع کی جاچکی ہے،ملک میں موجود امن بہت بھاری قیمت چکا کر حاصل کیا گیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مسلح افواج،لا انفورسمنٹ ایجنسیزنے امن وامان کی بحالی میں بہت بڑے پیمانے پرقربانیاں دی ہیں،ہماری مسلح افواج،لا انفورسمنٹ ایجنسیزنے امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے خون سے قیمت چکائی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی نے جنگوں کی ہیئت تبدیل کردی ہے،جدیدٹیکنالوجی اختیارکرنیوالی قوموں کی جنگی صلاحیتیں بہترہوگئیں،پاک فوج کے سربراہ کا کہناتھا کہ پاکستان امن پسندملک ہے اورامن پریقین رکھتاہے،ہم نے مشرقی ومغربی سرحدوں پربہت سے تنازعات دیکھے،انہوں نے کہا کہ جنگیں عوام کیلئے موت،تباہی اورمصائب لاتی ہیں،تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کررہے ہیں،بھارت کی جانب امن اوردوستی کاہاتھ بڑھایا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ امن سب کے مفادمیں ہے،وقت آگیاہے بھوک،بیماری اورجہالت کیخلاف لڑاجائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*