یقین تھا کہ پنجاب اور پختون خوا کے وزرائےاعلیٰ کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے: وزیر اعظم

یقین تھا کہ پنجاب اور پختون خوا کے وزرائےاعلیٰ کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے: وزیر اعظم

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے قیام کے لئے سیاسی اور روایتی ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے.

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے کے پی کے کی سو روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کے پی عوام نے دوسری بار پی ٹی آئی کو زبردست مینڈیٹ دیا.

ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکا ڈومور کہتا تھا آج وہی طالبان سے مذاکرات کے لئے تعاون مانگ رہاہے، پاکستان نے امریکا کی افغان طالبان سے بات کروائی، افغانستان میں امن ہو، تو  پشاور سینٹرل ایشیا میں سرمایہ کاری کاحب بن سکتا ہے، قلعہ بالاحصار کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اربوں روپے الیکشن متاثرکرنے کے لئے خرچ کئے، خوشی ہے کہ لوگوں نے نئی سوچ کو ووٹ دیا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محمود خان ایمان دار، سادہ اور سچےانسان ہیں، ان پرپوراعتماد ہے،عقل مند انسان دیانت دان نہیں تو اس کی عقل کا کوئی فائدہ نہیں، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر شورمچایا گیا، مگر یقین تھا کہ پنجاب اور پختون خوا کے وزرائےاعلیٰ کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے غریبوں کے زبردست شیلٹرہاؤس بنائے، جن کا نام مہمان خانہ رکھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کوئی ایسا قدم یا سوچ نہیں دیکھی، جس سے پاکستان فلاحی ریاست بنے، ماضی میں صرف چھوٹے سے طبقے کےلئے پالیسیاں بنائی جاتی تھیں۔ کبھی کسی کو سسٹم تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پیسہ غریبوں اور ضرورت مندوں پر خرچ ہوتا تھا،  تمام پاکستانی بچوں کے لئے ایک نصاب پر کام کررہے ہیں، تمام وزرا کو ہر روز دفاتر جانا چاہیے،  مجھے پتا چل جائے گا کہ کون نہیں جاتا، پھر کوئی وزرا یہ نہ کہہ کہ میری وزارت واپس لے لی گئی،  اب ہمیں یہ ڈر نہیں کسی وزیرکو نکالا تو فارورڈبلاک بن جائے گا.

وزیراعظم نے کہا کہ بھینسیں بیچنے پر مذاق اڑایا گیا، قیام پاکستان سے پہلے حکومت کے پیسے کو لوگ اپنا پیسہ نہیں سمجھتے تھے، ٹیکس چوری ، کرپشن کو برا نہیں سمجھاجاتا تھا، بدقسمتی سے آزادی کے بعد ہمارے اپنے لوگوں کواپنا بنانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی دیوار توڑنے کے لئے اس لئے کہا کہ عوام کو وہاں جانا چاہیے، عوام اور حکومت کو ایک دوسرے کو اپنا سمجھنا ہے، دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے 27سال بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں رحم کی حکومت آئی، تو اوپروالے کی برکت سے گیس دریافت ہوگی، سب سےزیادہ خیرات پاکستان دیتا ہے، سب سے کم ٹیکس بھی پاکستان دیتا ہے، اسلام آباد میں ہم نےساڑھے 300ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے، عوام کی زمین پر بڑے بڑے مافیا نے قبضہ کررکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*