آواز کی ہو بہو نقل بنانے والا سافٹ ویئر تیار

آواز کی ہو بہو نقل بنانے والا سافٹ ویئر تیار

مشہورِ زمانہ گرافک سافٹ ویئر ’’فوٹو شاپ‘‘ اور ویڈیو ایڈیٹنگ ٹُول ’’پریمیئر‘‘ بنانے والی امریکی کمپنی ’’ایڈوبی‘‘ نے گزشتہ ہفتے ایک تشہیری کانفرنس میں اپنے تازہ ترین آڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔اس سافٹ ویئر کا منصوبہ جسے ’’پروجیکٹ ووکو کا نام دیا گیا ہے، ‘‘ایڈوبی کمپنی اور پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیموں کے اشتراک سے جاری ہے اور اسے ’’آڈیو ایڈیٹنگ کا فوٹوشاپ‘‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔بنیادی طور پر یہ مصنوعی ذہانت رکھنے والا ایک سافٹ ویئر ہے جو کسی شخص کی 20 منٹ تک گفتگو ریکارڈ کرکے اسے تحریر (ٹرانسکرپٹ) میں تبدیل کرتا ہے ۔ایڈوبی کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ ابھی زیرِتکمیل ہے اس لئے وہ اس کے اجراء کی تاریخ اور ممکنہ قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*