آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی مضبوط بنیاد رکھ دی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان کی مضبوط بنیاد رکھ دی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں جی سی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کیں۔ اساتذہ اور طلبا نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔آرمی چیف جی سی یونیورسٹی لاہور پہنچے تو راستے کے دونوں طرف کھڑے طلباء نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے جی سی یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اپنے کلاس روم میں بھی گئے اور طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جنرل راحیل شریف کو ان کا گورنمنٹ کالج میں داخلے کیلئے جمع کرایا گیا فارم پیش کیا۔ آرمی چیف نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ اساتذہ طالب علم کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ کردار سازی پر توجہ دیں۔جی سی یونیورسٹی کے وی سی نے کہا کہ کامیاب ضرب عضب اور کراچی میں امن کی بحالی کے لیے پوری قوم جنرل راحیل شریف کی مشکور ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*