آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے: نواز شریف

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے سرگودھا مصحف ائیر بیس پر پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں ہائی مارک کا معائنہ کیا ، مشقوں میں ایف سولہ، جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سیون اور میراج طیاروں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف سہیل امان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں کے ساتھ شاہینوں نے خوبصورت فارمیشن بنائی ۔ دلوں کو گرما دینے والا یہ فضائی مظاہرہ پیشہ ورانہ مشقوں ہائی مارک کے دوران مصحف ایئر بیس پر کیا گیا ۔ شاہینوں کی پیشہ ورانہ مشقوں ہائی مارک کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے ۔ ایئر بیس پہنچنے پر ایئر چیف سہیل امان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔ پاک فضائیہ کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بھی بجائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*