احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوضیاء الدین ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوضیاء الدین ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوضیاء الدین ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی اجازت دے دی ۔احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے علاج سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ ڈاکٹرعاصم حسین کو ضیاء الدین ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی اجازت دے دی ۔ گزشتہ سماعت میں استغاثہ نے ڈاکٹرعاصم کے علاج سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی ۔ جس میں ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے پاس ہائیڈروتھراپی کی سہولت نہیں ہے۔ یہ سہولت صرف ضیاء الدین ہسپتال میں موجود ہے۔ جس پر عدالت نے فیصلہ آج تک محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*