اخبار اور کتاب پڑھ کر سنانے والی جدید عینک تیار

اخبار اور کتاب پڑھ کر سنانے والی جدید عینک تیار

دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو نظر کی کمزوری کی وجہ سے پڑھ نہیں پاتے اور اس سے بھی زیادہ تعداد ان پڑھ لوگوں کی ہے لیکن اب ان کے لیے ایک بولنے والی عینک بنائی گئی ہے جو اخبار سے لے کر کتاب تک پڑھ کر سناتی ہے۔اس جدید عینک کو ’’اورکیم‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک اسمارٹ عینک ہے۔ برطانیہ میں اس کی فروخت شروع رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ اورکیم کی سب سے اہم شے اس میں نصب ایک طاقتور کیمرہ ہے جو عینک کے ایک کونے پر لگا ہوا ہے۔ کیمرے سے ایک تار ایک چھوٹے سے کمپیوٹر میں جاتا ہے جس میں لگا اسپیکر آپ کو دکھائی دینے والی تحریر پڑھ کر سناتا ہے۔ یہ پینسل بکس کی جسامت کا کمپیوٹرہے جو  باآسانی آپ کی جیب میں سما سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*