اسرائیل،فلسطینی بچے کو دو یہودیوں پر چاقو سے حملے کے الزام میں 12سال قید

اسرائیل،فلسطینی بچے کو دو یہودیوں پر چاقو سے حملے کے الزام میں 12سال قید

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک کم سن فلسطینی لڑکے کو دو اسرائیلیوں پر چاقو سے حملے کی الزام میں بارہ سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے چودہ سالہ احمد مناصرہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں واقع یہودی بستی پیسگیٹ زیف میں بیس سال کی عمر کے ایک اسرائیلی نوجوان اور ایک بارہ سالہ لڑکے پر قاتلانہ حملے کے الزام میں قصور وار قرار دیا ہے۔احمد نے مبینہ طور پر یہ حملہ اکتوبر 2015ءمیں کیا تھا اور اس وقت اس کی عمر تیرہ سال تھی۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ایک سال سے جاری تشدد کے واقعات میں ان دونوں یہودیوں پر چاقو سے حملے کو ہائی پروفائل قراردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*