اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کے بل کے خلاف پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن نے صیہونی ایوان میں اذان دے کر نیتن یاہو حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔صیہونی پارلیمنٹ میں گونجنے والی اذان پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن احمد طبی کی تھی۔ احمد طبی نے یہ اذان مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی عائد کیے جانے کے بل خلاف اپنی تقریر کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اذان پر پابندی نیتن یاہو حکومت کا اسلام فوبیا ہے۔اس موقع پر ایک اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ طالب ابو عرار نے بھی اپنے خطاب کے دوران ا ذان دی اور دعا بھی پڑھی ۔ابو عرار کی ا ذان کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان شور شرابا کرکے خلل ڈالتے رہے اور انھیں روکتے رہے لیکن انہوں نے کسی کی پروا کیے بغیر ا ذان مکمل کی ۔چند روز قبل اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسجد اقصیٰ سمیت دیگر فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ا ذان دینے پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*