اسلام آبادپشاور موٹروے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوگئے

اسلام آبادپشاور موٹروے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 اہلکار جاں بحق اور10زخمی ہوگئے

اسلام آبادپشاور موٹروے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 10زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ فتح جنگ کے قریب ایم ون پر ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، گاڑی میں 14اہلکار سوار تھے اور وہ اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے۔زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں کو ایف ڈبلیو او کی ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*