اسلام آباد میں آج تحریک انصاف اپنا پاور شو کررہی ہے

اسلام آباد میں آج تحریک انصاف اپنا پاور شو کررہی ہے

 اسلام آباد میں آج تحریک انصاف اپنا پاور شو کررہی ہے، یوم تشکر منانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ گاہ بنائی گئی ہے، جس میں عمران خان سمیت مختلف پارٹی رہنما موجود ہیں جبکہ دو پہر سے ہی کارکنموجود ہیں۔پریڈ گرائونڈ کی جلسہ گاہ میں کارکنوں کے بھنگڑے اور دھمال جاری ہے، مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی ابھی تک جاری ہے، اسٹیج پر جانے کے لیے دھینگا مشتی اور ایک دوسرے کو دھکے دیے جا رہے ہیں۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے قافلوں کی شکل میں لوگ پہنچ رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ یوم تشکر کو دھرنے میں بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یوم تشکر کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے دستے جگہ جگہ تعینات کردئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یوم تشکر کی سیکیورٹی کے لئے دس ہزار اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔اس سے قبل عمران خان جب جلسہ گاہ آنے کیلئے نکلے تو ان کا قافلہ ٹریفک جام میں پھنس گیا،عمران خان کی گاڑی فیصل ایونیو آئی ایٹ میں ٹریفک میں پھنس گئی تھی، خدا خدا کر کے وہ جلسہ گاہ پہنچ سکے۔خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود ہے، جو پرجوش نظر آرہی ہیں،جنہوں نے سیلفیاں کھینچ لیں، سیلفی اسٹک ساتھ نہیں لا سکی تھیں تو پنڈال سے ہی خرید لیں، موبائل کی بیٹری ڈاؤن ہے تو چارجر بھی سستے دام حاضر ہے۔خواتین کارکنوں کی روایتی سج دھج کا مظاہرہ جلسہ گا میں ہر جگہ دیکھنے میں آرہا ہے، کہیں بھنگڑے اور دھمال تو کہیں نقل کا کمال، پی ٹی آئی کے یوم تشکر پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔روایتی سج دھج اور رنگوں کی بہار میں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف والوں نے یوم تشکر کیلئے پنڈال سجایا ہے تو چاروں طرف روایتی رنگ نظر آیا، جوشیلے کارکنوں کے نعرے اور ٹشن،کہیں سیلفیوں کا دور چلا تو کہیں گروپ سیلفیوں کا سیشن ہوا، پارٹی پرچموں اور اسکارف کے ساتھ ساتھ، سیلفی اسٹکس بھی لائی گئیں۔سونے کا بیٹ سینے پر سجائے ، لمبی لمبی مونچھوں والے مستان خان اور ان کی گاڑی سب پر بھاری رہی،ناچتے گاتے کارکنوں کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے گئے، عمران خان کی نقل اتار کر نو عمر کارکن نے محفل لوٹ لی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*