اظہرمحمود2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

اظہرمحمود2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمودکے درمیان معاملات طے ہو گئے انہیں 2 سال کیلئے بولنگ کوچ بنایا جا رہا ہے ،اظہر محمود جلد دبئی میں پاکستان ٹیم جوائن کریں گے ۔دو مرتبہ مختصر مدت کےلیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اظہر محمود کو2 سال کےلیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، لیکن پہلا سال مکمل ہونے کے بعد دونوں پی سی بی اور اظہر محمود مشترکہ طور پر معاہدے کی تجدید پر بات کرسکتے ہیں۔اظہر محمود ایک دو روز میں دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔انہیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے 10ہزار ڈالرز ماہانہ کے معاہدے کی پیشکش کی ہے، ان کی تقرری کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم انتظامیہ مکمل ہوگئی۔ادھرنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں وسیم باری کو پاکستانی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے ،مکی آرتھر کے تقرر کے بعد اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ اور شین کو فزیو تھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے، گرانٹ فلاور پہلے ہی بیٹنگ کوچ تھے،وسیم باری کو ابتدا میں ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے منیجر بنایا تھا، تاہم اب انہیں دو مزید سیریز دے دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*