افغانستان : حقانی کمانڈر سمیت 97 ہلاک‘ طالبان نے محاصرے میں لیکر 34 فوجی قتل کر دیئے

افغانستان : حقانی کمانڈر سمیت 97 ہلاک‘ طالبان نے محاصرے میں لیکر 34 فوجی قتل کر دیئے

افغانستان میں فورسز کے آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت97شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت 50شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ حقانی نیٹ ورک کمانڈر تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جس کی شناخت وحید عرف جمشید کے نام سے ہوئی ہے جو دریں اثناءکہ صوبے کے ضلع تروا کے گاﺅں تانڈی بوزا میں فضائی کاروائی کے دوران طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر عطااللہ سمیت 45جنگجو مارے گئے ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع دانگام میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 47جنگجو ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوگئے۔ خوسٹ میں جج قتل، فورسز نے چارا مکار اور سارشا اضلاع کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔ کابل طالبان نے صوبہ قندھار میں 32 افغان فوجیوں کو محاصرے میں لینے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*