افغانستان میں امریکی سفارتخانہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند

افغانستان میں امریکی سفارتخانہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند

افغانستان کے دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام ایئربیس پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔ سفارتخانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اوراس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے تھے۔ ادھر امریکی وزیردفاع ایشن کارٹر نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور بگرام دھماکے کی تحقیقات کریں گے۔ کارٹر نے حملہ آوروں کو پیغام دیا کہ وہ ان کارروائیوں سے اپنے ملک کے دفاع اور افغانستان کی مدد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*