افغانستان میں باراتیوں کا قافلہ دھماکے کی زد میں، 11 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان میں باراتیوں کا قافلہ دھماکے کی زد میں، 11 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے صوبہ فریاب میں سڑک کنارے بم دھماکے کی زد میں باراتیوں کا قافلہ آنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔افغانستان کے صوبہ فریاب کے کوسہ قلعہ نامی گاؤں میں سڑک کنارے بم دھماکے کی زد میں شادی کا قافلہ آگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ خوشیاں مناتے ہوئے اپنے گھر جانے والا شادی کا قافلہ پل بھر میں چیخوں اور سسکیوں میں بدل گیا جب کہ دھماکے کے فوری بعد قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والے تمام شادی کے قافلے کے لوگ تھے جنہیں ہدف بنا کر نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم یہ تخریب کاری کا واقعہ ہے جب کہ اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*