افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے

افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے

افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے، افغان اتحادی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں طالبان کمانڈر قاری مفتی سمیت 14 طالبان بھی مارے گئے۔افغان حکام کے مطابق نیٹو فورسز نے مشترکہ آپریشن میں آج صبح قندوزمیں فضائی حملے کیے، فضائی حملوں میں درجنوں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔گذشتہ رات بھی مختلف اضلاع میں افغان اتحادی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 14طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ پانچ اسلحے سمیت گرفتار ہوئے، آپریشن میں تین افغان کمانڈوز اور دو امریکی فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*