افغان مونا لیزا کو پاکستان بدر کرنے کا حکم

افغان مونا لیزا کو پاکستان بدر کرنے کا حکم

پشاور کی عدالت نے افغان مونا لیزا شربت گلہ کو جعلی شناختی دستاویزات بنوانے کے اقرارپر ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا، پندرہ دن قید ، ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کریں گی ۔شربت گل کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا ۔اس سے پہلےافغان سفیرنے بھی شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے تمام تر مہمانداری کے باوجود افغان سفیر عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت سے اس کیس میں جو توقعات و امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں ۔ نادرا نے صرف شربت گلہ کو نہیں بلکہ لاکھوں افغانوں کو شناحتی کارڈ جاری کئے ہیں ۔ شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔عدالت میں ملزمہ کے وکلاء الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ شربت گلہ کے وکیل کے مطابق وہ ہیپاٹائٹس کے مرض بھی مبتلا ہیں ۔افغان خاتون شربت گلہ کو علاج کی غرض سے جیل کی بجائے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کا تمام خرچہ افغان حکومت برداشت کریگی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*