القاعدہ کا اتحادی الجزائری عسکریت پسند لیڈر مختار بالمختار فرانسیسی کاروائی میں مارا گیا

القاعدہ کا اتحادی الجزائری عسکریت پسند لیڈر مختار بالمختار فرانسیسی کاروائی میں مارا گیا

القاعدہ کا اتحادی الجزائری عسکریت پسند لیڈر مختار بالمختار فرانسیسی کاروائی میں مارا گیا ہے۔امریکی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ مختار بالمختار رواں ماہ کے آغاز میں لیبیا کے جنوب میں امریکی مدد سے فرانسیسی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوا۔بالمختار مغربی افریقہ میں القاعدہ تنظیم کی شاخ کا سب سے طاقتور رہنما سمجھا جاتا تھا، اور فرانس، امریکا سمیت الجزائر، لیبیا اور تیونس کی سکیورٹی اداروں کو انتہائی خطرناک مطلوبہ دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل تھا۔بالمختار کی ہلاکت سے متعلق فرانسیسی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*