امریکا:کمپیوٹرائز ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگی کا انکشاف

امریکا:کمپیوٹرائز ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگی کا انکشاف

کیا امریکی صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، کیا ہیکرز نے ڈیموکریٹک امیدوار کے ووٹ اڑالیے؟؟؟سیاسی ماہرین نے ہلیری کلنٹن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں ۔امریکی اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تین اہم ریاستوں میں کمپیوٹرائزڈ گنتی میں ہلیری کلنٹن کو کم ووٹ ملے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں ایسے ٹھوس شاہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ہیکروں نے ووٹنگ مشینوں تک رسائی حاصل کرکے ہلیری کلنٹن کے ووٹ کم کردیے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان ریاستوں میں بے ضابطگیوں سے ہیلری کلنٹن چھیالیس الیکٹورل ووٹوں سے محروم ہوگئیں جو اگر انھیں مل جاتے تو وہ باآسانی صدارتی انتخاب جیت جاتیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*