امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع

امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع

امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے مختلف اداروں کی جائزہ رپورٹیں جاری کی ہیں جن میں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی کامیابی کے واضح امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ امریکی روایات کے مطابق انتخاب والے دن جب تک ووٹنگ کا وقت ختم نہ ہو جائے، ایگزٹ پولز اور جائزہ رپورٹیں جاری نہیں کی جاتیں، لیکن ایک رات پہلے اخبارات عوامی رحجان کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ویب ایڈیشن پر امریکا کے نقشے کے ساتھ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن کو متوقع طور پر ملنے والے ایلکٹورل ووٹ بھی درج ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق آج کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں ہلیری کو 46 فیصد اور ٹرمپ کو 42 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے۔ اخبار نے مختلف اداروں کے پولز کی فہرست بھی شائع کی ہے جس میں صرف ایک ادارے نے ٹرمپ کی جیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ہلیری کی جیت کے امکانات بڑھ کر اکہتر اعشاریہ نو فیصد اور ٹرمپ کے کم ہو کر اٹھائیس فیصد رہ گئے ہیں اور ڈیموکریٹ ہلیری کو تین سو دو اعشاریہ چار فیصد اور ریپبلکن ٹرمپ کو دو سو چونتیس اعشاریہ سات فیصد الیکٹورل ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*