امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری

امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری

امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری ہے، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔سپر ٹیوز ڈے کے بعد سے جاری احتجاج اب تک نہیں تھما، امریکا کے کئی شہروں میں ہزاروں مظاہرین چوتھے روز بھی سڑکوں پر رہے۔نیویارک کے یونین اسکوائر میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مشتعل افراد دھرنا دیے بیٹھے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدر ماننے سے انکاری ہیں۔ففتھ ایونیو میں 2ہزار کے قریب افراد نے مظاہرہ کیا، شکاگو، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے نفرت نہیں محبت کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*