امریکن فلم’ نوکٹرنل اینیملز‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

امریکن فلم’ نوکٹرنل اینیملز‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فلم’ نوکٹرنل اینیملز‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹام فورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک آرٹ گیلری کی مالک خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے سابقہ شوہر کے لکھے جانے والے پرتشددناول کو اپنے لئے دھمکی تصور کرلیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز ،جیک گیلن ہال،مائیکل شینن،آرون ٹیلر،اسلا فشر اور مائیکل شین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رابرٹ سیلرنو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 18نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*