امریکہ میں بھارتی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں بھارتی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکی اعداد و شمار کے مطابق 2015 اور 16 میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے انڈین طلبا کی تعداد میں 25 فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گيا ہے۔ اس برس امریکہ میں ایک لاکھ 65 ہزار انڈین طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس گذشتہ برس یہ تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے کچھ زیادہ تھی۔اس دوران برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے انڈین طلبا کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے۔  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ تو برطانیہ کی جانب سے سخت ویزا کے اصول ہیں جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کا استحکام بھی اس کی ایک اور وجہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*